جنگ بندی میں تعاون پر چین، سعودیہ، ترکیہ، مصر اور قطر کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم

111

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مجوزہ اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں خطے میں جنگ بندی اور امن کی کوششوں میں تعاون کرنے والے برادر ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہے، میں چین، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور قطر کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان ممالک نے جنگ بندی کے قیام اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں بھرپور اور قیمتی کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کی مستقل حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے عزم پاکستان کی کوششوں میں نہایت اہمیت کا حامل ہے،  تمام برادر ممالک اور امریکہ کی قیادت نے غیر معمولی بصیرت، دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کو موقع فراہم کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عالمی امن کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کو دنیا بھر کے شراکت داروں اور دوست ممالک نے سراہا ہے،  خطے اور دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں